ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی بوتھ کارکنان سے بولے مودي،فوج کے پیچھے ملک چٹان کی طرح کھڑا ہے، مہاگٹھ بندھن پربھی لگایانشانہ،کہامہاملاوٹ صحت کیلئے نقصاندہ

بی جے پی بوتھ کارکنان سے بولے مودي،فوج کے پیچھے ملک چٹان کی طرح کھڑا ہے، مہاگٹھ بندھن پربھی لگایانشانہ،کہامہاملاوٹ صحت کیلئے نقصاندہ

Thu, 28 Feb 2019 23:32:48    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہند۔پاک کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو سخت الفاظ میں پھٹکار لگائی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دشمن ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہم رکیں گے نہیں بلکہ اور تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے جذبات مختلف ہیں، فوج سرحد پر طاقت دکھا رہی ہے،ہمیں چٹان بن کر کھڑے رہنا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ اس وقت پورا ملک ایک ہے ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے،ہمیں ایسا کچھ بھی نہیں کرنا ہے جس سے فوج کا حوصلہ گھٹے،ہمیں یہ بتانا ہوگا کہ ملک کسی بھی قیمت پر نہیں رکے گا،دشمن ملک ہماری ترقی کو روکنا چاہتا ہے، لیکن ہمارا ملک نئی پالیسی اور نئے دستور کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو’میرا بوتھ سب سے مضبوط ‘ پروگرام میں حصہ لیا۔مشن 2019 کے لئے پی ایم ملک بھر کے 15 ہزار مقامات پر جمع پارٹی کارکنوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور قابل حل لے کر ہمارے جوان سرحد پر مضبوطی سے کھڑے ہوئے ہیں۔ایسے میں ملک کے ہر شہری کو ترقی راہ پر بڑھانے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی،ہر ہندوستانی جس بھی علاقے میں کام کر رہا ہے وہ ملک کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون دے رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے جذبات ایک مختلف سطح پر ہیں،ملک کا بہادر جوان سرحد پر اورسر حد کے پار بھی اپنی طاقت دکھا ر ہے ہیں،پورا ملک آج ایک ہے اور ہمارے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہے،دنیا ہماری اجتماعی طاقت کو دیکھ رہی ہے،ہماری افواج کی طاقت پر ہمیں اعتماد ہے،لہذا بہت ضروری ہے کہ کچھ بھی ایسا نہ ہو جس سے ان کے حوصلے پر آنچ آئے، کیونکہ ہمارے دشمنوں کو ہمارے پر انگلي اٹھانے کا موقع مل جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے ہندوستان کی حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی تھی،ملک کی پالیسیاں پیرالسس میں ڈوبی ہوئی تھی،ہم نے ایسی حکومت دی جو فیصلہ لے سکے،پانچ سال ہم نے ملک کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد پر مودی نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن مہاملاوٹ ہے،اسے مہاگٹھ بندھن بولنا بند کر دینا چاہئے،خود کا وجود بچانے کے لئے چھوٹی چھوٹی جماعتوں کی بکھری ہوئی طاقت کے سہارے اپنے وجود کو بچانے کے لئے ہے۔یہ مہاملاوٹ کانگریس کی حکومت بنانے کے لئے نہیں بلکہ کانگریس کو بچائے رکھنے کے لئے ہے۔کانگریس ایک وقت پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ ہر جگہ وہی رہتے تھے،آج وہ آکسیجن کے لئے ترس رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہاملاوٹ صحت کے لئے بہت نقصان ہے، ایسی ملاوٹ سے نہ ملک مضبوط رہتا ہے اور نہ ہی استحکام رہتا ہے،یہ ملاوٹ پانی اور تیل ہے، جو کسی کام کا نہیں ہوتا ہے۔

بتا دیں کہ ایک کروڑ بی جے پی کارکن نمو (NaMo) ایپ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کے ساتھ جڑے ۔بی جے پی اسے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو کانفرنس بتا رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کے بوتھ کارکنوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لوک سبھا انتخابات 2019 میں جیت کا منتر دے رہے ہیں۔بی جے پی صدر امت شاہ بی جے پی دہلی ریاستی دفتر سے پروگرام میں شامل ہوئے۔بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے تمام وزیر اعلی اور کابینہ وزیرنے اس پروگرام میں حصہ لیا۔


Share: